
بیت المقدس: مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے یورپی سفارت کاروں کے وفد پر فائرنگ کر دی۔
عرب میڈیا کے مطابق جنین شہر میں یورپی وفد پر اسرائیلی فائرنگ سے کسی زخمی کی اطلاع نہیں ہے۔
جنین کیمپ کے اندر سے اسرائیلی فوج کی فائرنگ شروع ہوتے ہی وفد کے ارکان نے بھاگ کر جان بچائی، سفارتی وفد میں کئی یورپی ممالک کے ساتھ عرب ممالک کے نمائندے بھی شامل تھے۔
یورپی سفارتی وفد جنین کیمپ میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے آیا تھا اور صحافیوں کے ہمراہ جنین کا دورہ کر رہا تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے سفارت کاروں پر فائرنگ کے واقعے پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ دورے کے دوران سفارت کار اسرائیلی فوج کے ساتھ پہلے سے طے شدہ راستے سے ہٹ رہے تھے۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ سفارتی وفد ایک ایسے علاقے میں داخل ہوا جہاں اسے داخلے کی اجازت نہیں تھی۔
Leave a Reply