کولکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں نپاہ وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں نپاہ وائرس کے پھیلاؤ کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد مقامی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات سخت کرتے ہوئے 100 کے قریب افراد کو گھروں میں قرنطینہ کردیا جب کہ ایک مریض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صورتحال کے پیش نظر تھائی لینڈ نے بھی احتیاطی تدابیر بڑھا دی ہیں اور مغربی بنگال سے آنے والے مسافروں کے لیے بڑے ہوائی اڈوں پر متعدی امراض کی اسکریننگ شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نپاہ وائرس پہلی بار 1998 میں ملائیشیا میں سامنے آیا تھا اور عالمی ادار صحت کے مطابق یہ ایک خطرناک زونوٹک (zoonotic) وائرس ہے جو بنیادی طور پر چمگادڑوں کے ذریعے پھیلتا ہے۔
ماہرین کے مطابق نپاہ وائرس کے لیے تاحال کوئی مخصوص علاج یا منظور شدہ ویکسین دستیاب نہیں جس کے باعث حکام نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔


























Leave a Reply