معروف بھارتی اداکارہ کا بیٹے کی رنگت پر تنقید کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ


معروف بھارتی اداکارہ کا بیٹے کی رنگت پر تنقید کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا ہے اور ان کے بیٹے کی رنگت کا مذاق بنانے والوں کے اسکرین شاٹس ان کے ساتھ شیئر کیے ہیں—فوٹو: فائل

بھارتی ٹیلی ویژن کے مشہور ڈرامے میں گوپی بہو کا کردار نبھانے والی اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی نے اپنے 7 ماہ کے بیٹے کی رنگت پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے دسمبر 2022 میں اپنے جم ٹرینر شاہ نواز شیخ سے شادی کی اور  دونوں کے ہاں دسمبر 2024 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

اداکارہ اپنے بیٹے جوائے کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر اکثر شیئر کرتی ہیں جب کہ سوشل میڈیا صارفین اخلاقیات کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ننھے بچے کی رنگت کا مذاق اڑاتے ہیں اور اسے ٹرول کرتے ہیں۔

اس حوالے سے دیوولینا نے کہا کہ ایک مشہور شخصیت ہونے کی وجہ سے میں ٹرولز کو منظور کرتی ہوں، میرے کام اور طرز زندگی پر مجھے ٹرول کیا جاتا ہے، مجھے ٹرولز سے فرق بالکل نہیں پڑتا، میں ہمیشہ سے اس بات سے واقف تھی کہ محبت کے ساتھ مجھے نفرت بھی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ خاموش رہی، ایسے ٹرولوں سے بچتی رہی جنہوں نے میری شادی پر سوال اٹھایا،  یہ میرا انتخاب تھا اور میرا حق تھا لیکن پھر بھی میں خاموش رہی۔

دیوولینا کا کہنا تھا کہ میری خاموشی کو لوگوں نے کمزوری سمجھا، ٹرولرز نے میرے بیٹے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی،  ٹرول کرنے والے بھول جاتے ہیں کہ نسل پرستی ایک جرم ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اس سلسلے میں سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا ہے اور ان کے بیٹے کی رنگت کا مذاق بنانے والوں کے اسکرین شاٹس ان کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق وہ ان تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی جنہوں نے ان کے بیٹے کو ٹرل کیا اور ان کے جذبات مجروح کیے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *