معاون خصوصی طارق فاطمی کی روسی وزیرخارجہ سے ملاقات، وزیراعظم کا پیوٹن کیلئے خط پہنچایا


معاون خصوصی طارق فاطمی کی روسی وزیرخارجہ سے ملاقات، وزیراعظم کا پیوٹن کیلئے خط پہنچایا

فوٹو: ایکس

ماسکو: وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے  روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی اور  وزیراعظم شہبازشریف کا صدرپیوٹن کے لیے خط بھی پہنچایا۔

طارق فاطمی نے روسی وزیرخارجہ کو  وزیراعظم کی نیک خواہشات سے آگاہ کیا اور روسی وزیرخارجہ کو دو طرفہ تعاون وسیع کرنےکے عزم سے آگاہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں توانائی،کنیکٹیویٹی اور تجارت پر بات چیت ہوئی۔

معاون خصوصی طارق فاطمی کی جانب سے روسی وزیرخارجہ کو جنوبی ایشیا کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ طارق فاطمی نے روسی وزیرخارجہ کو پاکستان کا نقطہ نظربھی پیش کیا۔

طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پانی کا بہاؤ  روکنے اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے کشیدگی بڑھےگی۔

اعلامیےکے مطابق  روسی وزیرخارجہ نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گری کے لیے مل کرکام کرنے کے خواہاں ہیں۔

روسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ روس ایس سی او کے فریم ورک کے اندر مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرنےکا خواہاں ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *