معاشی ترقی ٹیکس اصلاحات کے بغیر ممکن نہیں، چیئرپرسن پاکستان بزنس کونسل ڈاکٹر زیلف منیر


معاشی ترقی ٹیکس اصلاحات کے بغیر ممکن نہیں، چیئرپرسن پاکستان بزنس کونسل ڈاکٹر زیلف منیر

کوئی بھی ادارہ اکیلا ترقی نہیں لاسکتا ، ملک کے لیے معیشت کی دستاویزی شکل بہت ضروری ہے، ڈاکٹر زیلف منیر، فوٹو: اسکرین شاٹ

پاکستان بزنس کونسل کی چیئرپرسن ڈاکٹر زیلف منیر  نےکہا ہےکہ  معاشی ترقی ٹیکس اصلاحات کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ ڈائیلاگ آن دی اکانومی 2025 کی اختتامی تقریب سے خطاب میں پاکستان بزنس کونسل کی چیئرپرسن ڈاکٹر زیلف منیر نےکہا کہ پاکستان کا معاشی مستقبل استحکام، اصلاحات اور ذمہ دارانہ شراکت پر منحصر ہے ،کوئی بھی ادارہ اکیلا ترقی نہیں لاسکتا ، ملک کے لیے معیشت کی دستاویزی شکل بہت ضروری ہے۔

دو روزہ ڈائیلاگ میں پاکستان کے سرمایہ کاری ماحول، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں اصلاحات، نجکاری، ادارہ جاتی بہتری اور ٹیکس انتظامیہ کی جدید سازی پر گفتگو ہوئی۔

 ڈائیلاگ میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگ زیب، دیگر وفاقی وزرا، نیشنل کوآرڈی نیٹر ایس آئی ایف سی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد اور متعدد ماہرین نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان بزنس کونسل نے حکومت اور نجی شعبے کے ساتھ تعمیری شراکت جاری رکھنے کے اپنے عزم کو دہرایا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *