مشی خان والدین کو اولڈ ایج ہوم میں چھوڑنے والے بچوں پر برس پڑیں


مشی خان والدین کو اولڈ ایج ہوم میں چھوڑنے والے بچوں پر برس پڑیں

والدین کتنے دن تک زندہ رہتے ہیں؟ ان لوگوں نے تمہیں اپنا سب دیا لیکن تم لوگ اتنے بے حس کہ انہیں خود سے دور کردیتے ہو، مشی خان/ فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے بوڑھے والدین کو اولڈ ایج ہوم میں چھوڑنے والے بچوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

مشی خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لاتعداد اولڈ ایج ہومز ہیں، ہر شہر میں ہیں، یہ ویڈیو ان بچوں کے لیے ہے جنہوں نے اپنے والدین کو وہاں چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ اولاد اپنے والدین کو اس امید پر چھوڑ جاتی ہےکہ ہم کچھ دنوں یا مہینوں میں وہاں سے آکر لے جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوتا، ان کی آنکھیں پتھرا جاتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جو  بچے اپنے والدین کو اولڈ ایج ہوم چھوڑ کر جاتے ہیں، یہ لوگ اپنی خیر منائیں کیونکہ ان لوگوں کے ساتھ اس سے بھی برا ہونے والا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تم لوگوں کو شرم نہیں آتی، اپنے والدین کو اولڈ ایج ہوم چھوڑ کر آتے ہو اور پھر باہر کے ملکوں کو برا کہتے ہو، پھر بڑے اقدار کی باتیں کرتے ہو، تم سب کو شرم آنی چاہیے۔

مشی نے کہا والدین کتنے دن تک زندہ رہتے ہیں؟ ان لوگوں نے تمہیں اپنا سب دیا لیکن تم لوگ اتنے بے حس کہ انہیں خود سے دور کردیتے ہو۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *