مشیر قومی سلامتی کی ایس سی او اجلاس میں شرکت، چینی قیادت سے بھی ملاقات


مشیر قومی سلامتی کی ایس سی او اجلاس میں شرکت، چینی قیادت سے بھی ملاقات

مشیر قومی سلامتی نے اجلاس میں عالمی صورتحال اور امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا / فوٹو: جیونیوز

بیجنگ: وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی اور چینی قیادت کے درمیان ملاقات میں سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک دورہ چین پر ہیں جہاں انہوں نے  ایس سی او سلامتی کونسل کے سیکرٹریز کےاجلاس میں شرکت کی۔ 

مشیر قومی سلامتی نے اجلاس میں عالمی صورتحال اور امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا۔ 

قومی سلامتی کے مشیرنے چینی قیادت سے بھی ملاقاتیں بھی کیں جس دوران سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ پاکستان کی جانب سے پرامن ہمسائیگی کے کردار کے لیے بھرپور خواہش کا اظہار کیا گیا۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *