مشرق وسطیٰ میں جنگ سے دنیا بھر کی اسٹاک ایکسچینجز میں بھونچال آ گیا۔
ممبئی اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس 1291 پوائنٹس کم ہوکر 79995 ہوگیا اور نفٹی ففٹی 416 پوائنٹس کم ہوکر 24761 ہے۔
دوسری جانب جاپان اسٹاک مارکیٹ 1.9فیصد اور کورین اسٹاک مارکیٹ 2فیصد گر گئی۔
مشرق وسطیٰ میں جنگ : تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ
اس صورتحال کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت میں 5.79 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح خام تیل کی قیمت 4.22 ڈالرز بڑھ کر 77.09ڈالرفی بیرل ہوگئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمت 100 ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

























Leave a Reply