امریکا اسرائیل ایران جنگ کی وجہ سے امریکا میں عربوں کی اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی ۔
امریکی جریدے فنانشل ٹائمز کے مطابق جنگ سے خلیجی ملکوں کے بجٹ اور معیشتوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے ۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر میں سے کوئی تین ملک امریکا میں اربوں ڈالرز سرمایہ کاری کے وعدے توڑ سکتے ہیں ۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق وعدے توڑنے کی شق پہلے ہی سرمایہ کاری معاہدے میں شامل تھی۔
واضح رہے کہ یہ معاہدے پچھلے سال اس وقت ہوئے تھے جب ٹرمپ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے دورے کیے تھے ۔
دوسری جانب اماراتی بزنس گروپ کے سربراہ خلف الحبتور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر حملے کے خلاف کھلا خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا کہ خلیج اور مشرقِ وسطیٰ کو ایران کے ساتھ فوجی تنازع میں گھسیٹنے کا اختیار کس نے دیا؟ یہ واضح کیا جائے کہ خطے کے ممالک کے نقصانات کا ذمے دار کون ہوگا؟ جنگ کے فیصلوں پر مکمل شفافیت اور جواب دہی ہونی چاہیے ۔


























Leave a Reply