
حکومت اور اپوزیشن نے اس مؤقف پر اتفاق کیا ہے کہ مسلم ممالک اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات فوری طور پر ختم کریں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں وزیرمملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہےکہ جن مسلم ممالک نے اسرائیل کے ساتھ ابراہیم ایکارڈ پر دستخط کیے ہوئے ہیں انہیں چاہیے کہ فوری طور پر ابراہیم ایکارڈ معطل کریں۔
انہوں نے ابراہیم ایکارڈ پر دستخط کرنے والے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کریں اور اسرائیل سے معافی بھی منگوائیں۔
ادھر تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے بیرسٹر عقیل کے مؤقف سے اتفاق کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ ابراہیم ایکارڈ ختم کرنا کم سے کم قدم ہے جو مسلم ممالک کو اٹھانا چاہیے اور اس کے بعد ہی دیگر اقدامات کا راستہ ہموار ہو گا۔
Leave a Reply