مسابقتی کمیشن نے سال 2025 میں کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی۔
مسابقتی کمیشن نے رواں سال شوگر ملز، اسٹیل، پولٹری، کھاد اور تعلیم سمیت اہم شعبوں میں کاروائیاں کیں۔
مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 10 شوگر ملز کو گٹھ جوڑ اور گنےکی قیمت فکس کرنے پر شوکاز جاری کیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق اسٹیل کارٹل بنانے پر 2 ملوں پر ڈیڑھ ارب روپے جرمانہ ہوا، اسکول سسٹمز کو منہگی کاپیوں اور یونیفارمز کی مشروط فروخت پر بھی نوٹس جاری کیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق پولٹری سیکٹر میں 8 ہیچریز پر 15 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ کھاد ساز کمپنیوں پر کارٹلائزیشن پر 37 کروڑ روپے جرمانہ ہوا۔
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پر آٹا مہنگا کرنے پرساڑھے 3کروڑ جرمانے کا فیصلہ برقرار رہا۔


























Leave a Reply