مریم نواز ہرجگہ خود جا رہی ہیں انتظامیہ کوپتہ ہو کوئی دیکھنے پوچھنے والاہے: وزیراطلاعات پنجاب


مریم نواز ہرجگہ خود جا رہی ہیں انتظامیہ کوپتہ ہو کوئی دیکھنے پوچھنے والاہے: وزیراطلاعات پنجاب

پنجاب حکومت نےکسی نجی تنظیم یافرد کوسیلاب متاثرین کوکھانا دینے سے نہیں روکا، کچھ لوگ کھانا تقسیم کرنے سے روکنے پر پروپیگنڈا کررہےہیں: عظمیٰ بخاری— فوٹو:فائل

صوبہ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز ہرجگہ خود جا رہی ہیں کہ انتظامیہ کوپتہ ہو کوئی دیکھنے پوچھنے والاہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے کسی نجی تنظیم یا فرد کو سیلاب متاثرین کوکھانا دینے سے نہیں روکا، حکومت نے کہا ہےکھانا تقسیم سےپہلے ضلعی انتظامیہ اورفوڈ اتھارٹی کوچیک کروائیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بعض جگہوں پرکچھ افراد کی جانب سےغیرمعیاری کھانا تقسیم کرنے کی شکایت آئی، سیلاب متاثرین کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے یہ ہدایات دی گئیں، متاثرہ علاقوں میں بیماریاں پھیلنےکا خدشہ ہے، عوام کی صحت کے تحفظ کیلئے یہ اقدام کیا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ اس معاملےکو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے استعمال نہ کیاجائے، کچھ لوگ کھانا تقسیم کرنے سے روکنے پر جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، مریم نواز ہرجگہ خود جا رہی ہیں کہ انتظامیہ کوپتہ ہوکہ کوئی دیکھنے پوچھنے والاہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پنجاب کی عوام کو بھی پتہ چلتا ہےکہ حاکم وقت ان کی بات سننے کیلئے ان کے پاس آئے، عوام جانتی ہے ان کی وزیراعلیٰ ہرحال میں ہرجگہ ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *