وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز 3 کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے افتتاحی تقریب میں قرعہ اندازی کی اور کامیاب کاشت کاروں کو مبارک باد دی۔ بہاولپور کے خوش نصیب حمزہ لیاقت سے فون پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ آپ کی سی ایم مریم نواز بول رہی ہوں، قرعہ اندازی میں آپ کا ٹریکٹر نکل آیا ، مبارک ہو۔
مریم نواز نے کہا کہ گرین ٹریکٹر اسکیم آنے سے زرعی لینڈ اسکیپ بدل رہا ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کی۔
صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکیم کے تھرڈ فیز کیلئے 4 لاکھ 27 ہزار 5 ایکڑ کے مالک کاشتکاروں نے اپلائی کیا تھا، سی ایم گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت دو فیز مکمل ہو گئے ہیں، پنجاب میں 10 ہزار ایکڑ اراضی پر 140 ٹریکٹر ہیں جو دیگر ممالک کے تناسب میں 50 فیصد سے بھی کم ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث چھوٹے سے درمیانے کسانوں کیلئے مکمل قیمت پر ٹریکٹر خریدنا مشکل تھا۔


























Leave a Reply