مرد کو 4 شادیوں کی اجازت نہیں بلکہ اس کی حد قائم کی گئی ہے: فیصل قریشی


مرد کو  4 شادیوں کی اجازت نہیں بلکہ اس کی حد قائم کی گئی ہے: فیصل قریشی

حال ہی میں دیے گئے ایک پوڈکاسٹ میں میزبان نے فیصل قریشی سے 4 شادیوں سے متعلق سوال کیا/ فائل فوٹو

معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہےکہ اسلام میں مرد کو 4 شادیوں کی اجازت نہیں اس کے برعکس مرد کیلئے4 شادیوں کی  حدود  قائم کی گئی ہے۔

حال ہی میں دیے گئے ایک پوڈکاسٹ میں میزبان نے فیصل قریشی سے 4 شادیوں سے متعلق سوال کیا۔

اس پر فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ اسلام سے متعلق جتنا ہم نے پڑھا اور سنا اس کے مطابق مرد کو 4 شادیوں کی اجازت نہیں بلکہ مرد کیلئے 4 شادیوں کی حد قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام میں مرد کیلئے 4 شادیوں کی حد اس لیے مقرر کی گئی ہےکیوں کہ وہ اس سے زیادہ انصاف نہیں کرسکتا لیکن مرد کیلئے بہتر یہی ہے کہ وہ ایک ہی شادی کرے۔

فیصل قریشی نے حضرت آدم علیہ السلام اور اماں حوا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’اللہ تعالیٰ نے  حضرت آدم کیلئے اماں حوا کو ہی بنایا تھا، اس کے بعد احد کے موقع پر جب بہت زیادہ تعداد میں لوگ  شہید ہوئے تو مرد کیلئے 4 شادیوں کی اجازت دی گئی‘۔ 

اداکار کہنا تھا کہ اس کا جواب کوئی بھی عالم مجھ سے زیادہ بہتر انداز میں واضح کرسکتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *