مذاکرات سےکبھی انکار نہیں کیا، کچھ لوگ ادارے اور پی ٹی آئی میں دراڑ ڈالناچاہتے ہیں: بیرسٹر گوہر


مذاکرات سےکبھی انکار نہیں کیا، کچھ لوگ ادارے اور پی ٹی آئی میں دراڑ  ڈالناچاہتے ہیں: بیرسٹر گوہر

فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر  نےکہاکہ کچھ لوگ ادارے اور پی ٹی آئی کے درمیان دراڑ  ڈالنا چاہتے ہیں۔

مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو  کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا جو کچھ ہوا وہ غلط ہوا، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، کچھ لوگ آگ لگوانا چاہتے ہیں اور  وہ لوگ اس بات کے خواہشمند ہیں کہ ادارے اور پی ٹی آئی کے درمیان مس انڈر اسٹینڈنگ برقرار رہے۔

بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ انہوں نےکبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، ہم چاہتے ہیں حالات بہتر ہوں اور معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں۔

انہوں نے کہا ہم ادارے کے کردار کو سراہتے ہیں، ہمیشہ سے اس کی تائید کی ہے، تحریک انصاف کا ہمیشہ سے مؤقف ہے کہ مضبوط فوج پاکستان کی ضامن ہے۔

اس سے قبل  پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر نے کہا تھا ملک انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا،  جب یہ بیانات آئیں گے کہ ایسی کی تیسی ہو گی تو پھر صرف ایک فریق کے بس میں کچھ نہیں رہتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس سے سخت مایوسی ہوئی، جمہوریت کے دشمن چاہتے ہیں کہ لڑائی شروع ہو، سیاست میں مائنس کی بجائے مل جل کر کام کرنے کی بات کرنی چاہیے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *