دنیا بھر کے مختلف ممالک نے اسلام آباد خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اور زخمی افراد کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور کہا کہ امریکا امن وسلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
برطانوی وزیرخارجہ نے اسلام آباد میں خودکش حملہ افسوس ناک قرار دیا ، برطانیہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سعودی عرب نے بھی خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔
ترکیہ نے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا اور زخمیوں کے اہلِ خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا خودکش دھماکے پر صدمہ اور افسوس ہوا ، مشکل گھڑی میں آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ ہے۔
جرمن سفیر نے بھی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ روسی سفارت خانے نے خودکش حملے کو سفاکیت قرار دیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے شہریوں پر حملہ ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔


























Leave a Reply