
کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر، شاہ فیصل کالونی، قائد آباد، گلزار ہجری، یونیورسٹی روڈ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہونے کی وجہ سے آرہے ہیں اور یہ جھٹکے کب تک جاری رہ سکتے ہیں یہ بتانا ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2009 میں بھی لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہوئی تھی، اس وقت 2 ماہ سے زائد تک معمولی شدت کے زلزلے ریکارڈ ہوئے تھے۔
Leave a Reply