چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی نے قومی ہاکی ٹیم کے بے روزگار کھلاڑیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان کر دیا جبکہ زخمی ہاکی پلیئرز کا علاج بھی پی سی بی کرائے گا ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کی قیادت میں کھلاڑیوں نے ملاقات کی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 8 برس بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی جبکہ بے روز گار کھلاڑیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان کیا۔
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ خواجہ جنید سے یہ ملاقات قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوئی۔
چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ زخمی ہاکی پلئیرز کا علاج پی سی بی کرائے گا ۔پی سی بی ہاکی پلئیرز سے پہلے کی طرح تعاون کرتا رہے گا۔
انہوں نے ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے بعد ہیڈ کوچ خواجہ جنید اور کپتان عماد بٹ نے میڈیا سے گفتگو میں بھرپور سپورٹ پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ ان کی سپورٹ نے پلیئرز کی بہت حوصلہ افزائی کی۔


























Leave a Reply