محبوبہ مفتی نے پاک بھارت رہنماؤں سے حملے بند کرنے کی اپیل کردی


محبوبہ مفتی نے پاک بھارت رہنماؤں سے حملے بند کرنے کی اپیل کردی

فوجی کارروائیاں بنیادی مسئلےکا حل نہیں ہوتیں، نہ کبھی مسئلے کوحل کرتی ہیں اورنہ ہی امن فراہم کرتی ہیں: سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر/ فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے پاک بھارت رہنماؤں سے حملے بند کردینے کی اپیل کردی۔

محبوبہ مفتی نے  ایک بیان میں  کہا کہ پاک بھارت رہنماؤں سے اپیل کرتی ہوں کہ ان حملوں کو بند کردیں، پاکستان اوربھارت کے وزرائے اعظم فون اٹھائیں بات کریں اوراس تنازع کاحل نکالیں۔

محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ فوجی کارروائیاں بنیادی مسئلےکا حل نہیں ہوتیں، نہ کبھی مسئلے کوحل کرتی ہیں اورنہ ہی  امن فراہم کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو پلوامہ حملےکے جواب میں بالاکوٹ حملے سےکیا حاصل ہوا؟  لہٰذا دونوں ممالک فوجی مداخلت کا نہیں سیاسی مداخلت کا انتخاب کریں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج پاکستانی افواج سے منہ توڑ جواب ملنے کے بعد لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگی۔

دوسری جانب بھارتی فوج 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے تباہ ہونے کے بعد ڈرون طیاروں سے حملے کرنے پر اتر آئی اور دو روز کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے بھیجے گئے اسرائیلی ساختہ 77 ہیروپ ڈرون اب تک تباہ کیے جا چکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *