
اداکارہ مایا علی نے اپنی محبت سے متعلق لب کشائی کی ہے۔
اداکارہ مایا علی نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں اپنے کیرئیر کی جدوجہد، محبت اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کو محبت ہوئی ہے؟ اس پر مایا نے کہا کہ محبت ہوئی ہے اور ہر انسان کو محبت ہوتی ہے، اب یہ دیکھنا پڑتا ہے کہ محبت صحیح انسان سے ہوئی ہے یا غلط انسان سے۔
انہوں نے کہاکہ محبت آسان نہیں ہے محبت ہوجاتی ہے لیکن محبت کو نبھانا بہت مشکل ہے، میں نے محبت کو نبھانے کی کوشش کی تھی۔
شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے مایا علی کا کہنا تھا کہ شادی اس لیے نہیں کرنی چاہیے کہ کوئی آپ سے پوچھ رہا ہے کہ شادی کیوں نہیں کی یا عمر گزر رہی ہے شادی کرلو۔
انہوں نے مزید کہا کہ شادی زندگی کا بہت بڑا فیصلہ ہوتا ہے، 2 خاندانوں اور 2 لوگوں کے درمیان بھی، اس کیلئے کنکشن ہونا ضروری ہے، جب مجھے کسی انسان کے ساتھ وہ کنکشن لگا تو شادی کرلوں گی۔
Leave a Reply