مجھ میں اور شہباز میں کوئی فرق نہیں، وزیراعظم کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا ہم ایک ہیں: نواز شریف


مجھ میں اور شہباز میں کوئی فرق نہیں، وزیراعظم کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا ہم ایک ہیں: نواز شریف

حکومت اندرونی اورعالمی سطح پربہترین کام کررہی ہے، اور ایران کے معاملے پر حکومت کا مؤقف حق پرمبنی ہے: صدر ن لیگ—  فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہےکہ مجھ میں اور شہباز میں کوئی فرق نہیں، وزیراعظم کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا ہم ایک ہیں۔

لندن میں اپنے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ حکومت اندرونی اورعالمی سطح پربہترین کام کررہی ہے اور ایران کے معاملے پرحکومت کا موقف حق پرمبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کیا، ہماری فوجی صلاحیت دفاع کےلیے ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مجھ میں اور شہبازشریف میں کوئی فرق نہیں، وزیراعظم کوئی بھی ہوفرق نہیں پڑتا ہم ایک ہیں۔

نوازشریف نے مزید کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کے اوورسیزکارکن ہمارا اثاثہ ہیں، موجودہ حالات میں سب کومل کرکام کرنا چاہیے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *