’مجھے گانوں کے 101 روپے بھی دیے گئے’، کنیکاکپور نے بالی وڈ انڈسٹری کی حقیقت سے پردہ اٹھادیا


’مجھے گانوں کے 101 روپے بھی دیے گئے’، کنیکاکپور نے بالی وڈ انڈسٹری کی حقیقت سے پردہ اٹھادیا

کنیکا کپور نے میوزک انڈسٹری سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں زیادہ تر گلوکاروں کو ان کا معاوضہ نہیں دیا جاتا/ فائل فوٹو

بالی وڈ گلوکارہ کنیکا کپور نے بھارتی میوزک انڈسٹری کی تلخ حقیقت کو بے نقاب کردیا۔

بالی وڈ کے مشہور گانے ‘چٹیاں کلائیاں’ اور ‘بےبی ڈول’ سے مشہور ہونے والی گلوکارہ کنیکا کپور  نے  میوزک انڈسٹری سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ  انڈسٹری میں زیادہ تر گلوکاروں کو ان کا معاوضہ نہیں دیا جاتا۔

ایک انٹرویو میں وائرل گانے کے لیے پیسے نہ ملنے کے بارے میں پوچھے جانے پر کنیکا نے کہا کہ ‘گلوکاروں کو اکثر کم معاوضہ دیا جاتا ہے یا انہیں بالکل بھی معاوضہ نہیں دیا جاتا۔’

گلوکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں گانوں کے لیے 101 روپے کی معمولی رقم ادا کی گئی، انڈسٹری گلوکاروں کے ساتھ ایسا سلوک کرتی ہے جیسے گانا دے کر ان پر احسان کیا جا رہا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف نئے گلوکاروں تک محدود نہیں ہے، میں نام لیے بغیر بھارت کے مشہور گلوکاروں کے بارے میں بھی بات سکتی ہوں  جنہیں معاوضہ نہیں دیا گیا۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کی طرح بھارت میں گلوکاروں کیلئے نہ رائلٹی اور نہ ہی پبلشنگ ہے، جہاں سے پیسے حاصل کیے جاسکیں، اس کے علاوہ گلوکاروں کے لیے کوئی پنشن پلان یا مالی تحفظ نہیں ہے، جب تک آپ کی آواز  ہے اور آپ شوز کر سکتے ہیں اور کماسکتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *