’مجھے کیوں نکالا‘، پارٹی سے نکالے جانے پر شیر افضل کا سوال، پی ٹی آئی ارکان کے قہقہے


’مجھے کیوں نکالا‘، پارٹی سے نکالے جانے پر شیر افضل کا سوال، پی ٹی آئی ارکان کے قہقہے

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران شیر افضل مروت کی اسمبلی آمد پر حکومتی اراکین نے ڈیسک بجائے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: تحریک انصاف سے نکالے گئے شیر افضل مروت نے بھی مجھے کیوں نکالا کا نعرہ بلند کردیا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران شیر افضل مروت کی اسمبلی آمد پر حکومتی اراکین نے ڈیسک بجائے جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ  آپ لوگ انہیں مروا نہ دینا۔ 

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اسپیکر نے موبائل کمپنیوں کے ضم ہونے پر ضمنی سوال کرنے کا کہا تو شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا سوال تو ابھی صرف اپنے لوگوں سے ہے کہ مجھے کیوں نکالا ہے۔ 

شیر افضل مروت کے مختصر نکتہ اعتراض پر ایوان میں قہقہے بکھر گئے جب کہ اس موقع پر حکومتی ارکان نے قہقہے لگائے  لیکن  پی ٹی آئی اراکین خاموش رہے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *