لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھاٹی گیٹ پر مین ہول میں گر کر جان سے جانے والی خاتون سعدیہ کے شوہر غلام مرتضیٰ پر تشدد کے معاملے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تشدد کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے غلام مرتضیٰ کا میڈیکل کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہری کا میڈیکل پولیس کی نگرانی میں شور کوٹ کے مقامی اسپتال میں ہوگا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد تشدد کرنے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کا امکان ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام مرتضیٰ نے ایس پی سٹی اورایس ایچ او پرتشدد کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ پولیس افسران بیوی کے قتل کا اعتراف کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے۔

























Leave a Reply