
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مئی میں گرمی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
اماراتی موسمیاتی مرکز کے مطابق ریاست العین کے قصبے سویحان میں درجہ حرارت 51.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جبکہ گزشتہ روز ابوظبی میں درجہ حرارت50.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
اماراتی موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ مئی 2009 میں سب زیادہ 50.2 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کا ریکارڈ بنا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات بھی موسمیاتی تبدیلیوں سےمتاثرممالک میں شامل ہے۔
Leave a Reply