
پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے متعدد اداکاراؤں کی نیچرل بیوٹی کو مارکس دیتے ہوئے کئی راز کھول دیے۔
حال ہی میں اداکارہ صبا فیصل نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے اداکارہ سے کئی دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔
دوران شو میزبان نے سوال کیا کہ میں آپ کے سامنے کئی اداکاراؤں کے نام لوں گی اور آپ نے بتانا ہے کہ اس اداکارہ کی خوبصورتی کتنے فیصد نیچرل ہے؟
اس کے بعد میزبان نے سب سے پہلا نام ماہرہ خان کا لیا جس پر صبا فیصل کا کہنا تھا کہ ان کی خوبصورتی 100 فیصد نیچرل ہے۔
دوران شو صبا فیصل نے مہوش حیات کو 60 فیصد اور عائزہ خان کو 100 فیصد نیچرل بیوٹی قرار دیا۔
علیزے شاہ کے نام پر صبا فیصل نے مسکراتے ہوئے انہیں 20 فیصد نیچرل بیوٹی بتایا جب کہ اقرا عزیز کو بھی ماہرہ اور عائزہ کی طرح 100 فیصد نیچرل بیوٹی قرار دیا۔
اگلے سوال میں اداکارہ نے درفشاں کو 100 فیصد، ہانیہ عامر کو 70 فیصد، ریما کو 60 فیصد اور متھیرا کو ہنستے ہوئے 10 فیصد نیچرل بیوٹی قرار دیا۔
سوالات کے آخر میں جب میزبان نے سینئر اداکارہ سے ان کے اپنے بارے میں مارکس دینے کا سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں خود کو 10 فیصد نیچل بیوٹی قرار دوں گی۔
Leave a Reply