کراچی: محکمہ موسمیات نے مارچ میں درجہ حرارت بڑھنے اور غیر معمولی گرمی سے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ 2026 میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی اور غیرمعمولی گرمی سے ہیٹ ویو اور درجہ حرارت معمول سےزیادہ رہےگا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں مچھروں کی تعداد کم ہوگی اور زائد درجہ حرارت کے باعث ربیع کی فصل وقت سے پہلے تیار ہونے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ کم بارشوں کے باعث ربیع کی فصلوں کے لیے نمی کی دستیابی محدود رہے گی، خشک موسم اور زائد درجہ حرارت چاول کی کٹائی کے بعد خشک کرنے اور ذخیرہ کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں مارچ کے پہلے ہفتے سے پولن سیزن شروع ہونے کا امکان ہے، پولن کے باعث بچوں اور بزرگوں میں سانس کی بیماریاں بڑھنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں خشک موسم کے باعث دھند کی شدت میں کمی آئے گی۔


























Leave a Reply