کراچی میں مائی کلاچی روڈ کے قریب مین ہول سے ملنے والی 4 لاشوں کی شناخت ہوگئی۔
2جنوری کی شب مائی کلاچی روڈ کے قریب مین ہول سے چار لاشیں ملنے کے معاملے پر اہم پیش رفت اس وقت ہوئی جب چاروں لاشوں کی شناخت کے لیے اہلخانہ نے پولیس سے رابطہ کرلیا۔
پولیس کے مطابق لاشیں ماں اور تین بچوں کی ہیں، جن میں ماں انیلا، بیٹی کشور، بیٹے حسنین اور کونین شامل ہیں۔ڈی آئی جی اسد رضا کے مطابق خاتون نیو ایئر نائٹ پر گھر سے نکلی تھی اور لاپتہ ہوئی۔
مقتولہ انیلا کے بھائی نے بتایا کہ بہن کا موبائل فون 30 دسمبر سے بند تھا، آخری بات ایک ہفتہ قبل ہوئی جب گھر گیا تو گھر بند تھا۔
مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہےکہ بہن کی طلاق ڈھائی سال قبل ہوئی تھی جب کہ مقتولہ اور اس کے بچوں کا خرچہ خاندانی کرائےکی پراپرٹی کے ذریعے پورا ہوتا تھا۔
چاروں کھارادر کے رہائشی تھے،رہائشی عمارت کے چوکیدار نے جیونیوز کوبتایا کہ منگل کے روز آخری مرتبہ خاتون اور اس کے بچے کو دیکھا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ اب تک کی تفتیش میں معلوم ہواہےکہ واقعہ گھریلو جھگڑا ہے، تاہم ہر زاویےسے تفتیش کی جارہی ہے۔ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔






















Leave a Reply