مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائےگا، رگڑ دیں گے: فیصل واوڈا


مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائےگا، رگڑ دیں گے: فیصل واوڈا

پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہوچکی، اب ایکشن پر ڈبل ری ایکشن ہوگا، ایک نیا سیاسی لفظ آیا ہے، ایسی کی تیسی، مائنس ون مان لیں اور گھر جائیں: سابق وفاقی وزیر— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائےگا، رگڑ دیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہوچکی،  یہ اقتدار اور پیسے کی جنگ کررہےہیں، انہیں ملک سےمحبت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سارا جھگڑا سیاستدانوں کے آپس کا ہے، اب برداشت ایک انچ بھی نہیں کیا جائےگا، رگڑ دیں گے، مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ اب ایکشن پر ڈبل ری ایکشن ہوگا، پیر سے ترقی شروع ہوجائےگی، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد بہت سارے لوگ سرنڈر کرچکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آج تک برداشت کرکے ہی یہاں تک آئے ہیں، ایک نیا سیاسی لفظ آیا ہے، ایسی کی تیسی، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے ایسا کام کردیا جو حکومت کو معلوم ہی نہیں تھا، ان کی بہنوں نے ان کی کمزوری بتادی کہ اگر کوئی بانی سےنہ ملے تو فرسٹیٹڈ ہوجاتےہیں، مائنس ون مان لیں اور گھر جائیں۔

پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھاکہ مخالف جماعتیں ہمیشہ یہی کہتی ہے کہ جلسہ صحیح نہیں ہوا، سیاسی تقسیم اس حد تک بڑھ چکی کہ نیشنل ڈائیلاگ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا، سب مل کر بیٹھیں، ملک میں پولرائزیشن کو ختم کرنےکیلئے نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، سیاست میں راستہ ہمیشہ ڈائیلاگ کے ذریعے نکلتاہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ باشعور سیاست دان ہیں، ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنا پڑےگا، پی ٹی آئی نے جتنی سختی برداشت کرنی تھی وہ کرلی، پی ٹی آئی میں گرفتاریاں معمول ہیں اور کیاکریں گے ان کے ساتھ؟ بانی پی ٹی آئی سے سیاستدانوں کی ملاقات کا سلسلہ بحال کیاجائے تو ڈائیلاگ کا سلسلہ شروع ہوسکتاہے۔ 

ان کاکہنا تھاکہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ترقی ہو، پاکستان کی سیاست سے کسی کو مائنس کرنا عوام کا اختیار ہے، جب آپ کسی کو وقت سے پہلے فارغ کردیتے ہیں توعوام ان کے ساتھ کھڑے ہوجاتےہیں، یہی نوازشریف کے ساتھ ہوا تو ووٹ کو عزت دو کا نعرہ سامنے آیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *