مئی میں مہنگائی میں 0.17 فیصد کمی، 11 ماہ میں مجموعی شرح 4.61 فیصد رہی


مئی میں مہنگائی میں 0.17 فیصد کمی، 11 ماہ میں مجموعی شرح 4.61 فیصد رہی

ماہانہ بنیادوں پرشہری علاقوں میں 0.7 فیصد اور دیہی علاقوں میں مہنگائی میں 0.53 فیصد کمی ہوئی: ادارہ شماریات— فوٹو:فائل

ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پرمہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مئی 2025 میں مہنگائی کی شرح میں 0.17 فیصد اور سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی بڑھنے کی شرح 3.46 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

جولائی تا مئی 2025 مہنگائی کی مجموعی شرح4.61 فیصد رہی جبکہ ماہانہ بنیادوں پرشہری علاقوں میں 0.7 فیصد  اور دیہی علاقوں میں مہنگائی میں 0.53 فیصد کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں انڈے 24 اعشاریہ 38 فیصد اور مرغی کی قیمت 8 اعشاریہ 63 فیصد بڑھی۔ اسی طرح ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 1 اعشاریہ 07 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ماہانہ بنیادوں پر خشک دودھ 2.80 فیصد اور مکھن 1.31 فیصد مہنگا ہوا۔ 

ایک ماہ میں آلو، تازہ پھل، مشروبات، گوشت مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر کی قیمت میں 20.80 فیصد، پیاز 12.05 فیصد، گندم 7.32 فیصد، آٹا 5.94 فیصد اور ویجیٹبل گھی 1.41 فیصد سستا ہوا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *