لیہ کی تحصیل چوبارہ میں 4 سالہ بچہ گھر کے باہر بنے سیوریج کے گڑھے میں گر کر جاں بحق ہوگیا، جاں بحق بچے کے والد نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق لیہ کے علاقے اڈا رفیق آباد میں چار سالہ بچہ گھر کے باہر کھیلنے کے دوران کھلے سیوریج ہول میں گرگیا۔
اہل خانہ نے فوری طور پر بچے کو نکالنے کی کوشش کی تاہم وہ جاں بحق ہوگیا ۔ متوفی بچے کے والد کے مطابق گھر کے باہر گڑھا سیوریج کے لیے بنایا گیا تھا جو حادثے کا سبب بنا، واقعے کے بعد گڑھےکو مٹی سے بھر کر بند کر دیا گیا ہے۔
علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہےکہ کھلے سیوریج اور گڑھوں کے لیے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے ۔






















Leave a Reply