‘لڑکوں کیلئے کہا جاتا ہے شادی نہیں کی جبکہ لڑکیوں کیلئے کہا جاتا ہے شادی نہیں ہوئی، یہ فرق کیوں؟’


لڑکوں کیلئے کہا جاتا ہے شادی نہیں کی جبکہ لڑکیوں کیلئے کہا جاتا ہے شادی نہیں ہوئی، یہ فرق کیوں؟

میں نے اپنے وقت میں کسی کو ڈھونڈا لیکن میری ان سے شادی ہو نہیں سکی، بعدازاں زندگی میں کیرئیر پر توجہ مرکوز کر دی: توثیق حیدر—فوٹو: فائل

پاکستان کے سینئر میزبان و اداکار  توثیق حیدر نے غیر شادی شدہ مرد اور خواتین کے ساتھ معاشرے کے منافقانہ سلوک پر آواز بلند کی ہے۔

میزبان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور سمیت معاشرے کے دوہرے معیار کو اُجاگر کیا، توثیق حیدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ‘میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ جب مرد شادی نہیں کرتا تو یہ تاثر پیش کیا جاتا ہے کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی نہیں کرنے کا انتخاب کیا ہے جب کہ خواتین کے لیے ایسا تاثر پیش کیا جاتا ہے کہ ان کی شادی ہو نہیں سکی’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘مردوں کے لیے الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں کہ اس نے شادی نہیں کی، جب کہ خواتین کے لیے کہا جاتا ہے کہ اس کی شادی نہیں ہوئی’۔

توثیق حیدر نے کہا کہ مرد نے نہیں کی اور عورت کی نہیں ہوئی، ممکن ہے کہ مرد کی نہیں ہوئی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ آج تک کسی نے مجھ سے میرا دکھ پوچھا ہے؟ کیا پتہ میری شادی نہیں ہوئی ہو۔ اسی طرح ممکن ہے کہ خواتین نے اپنی مرضی سے نہ کی ہو، لیکن اسے بیچاری بنا دیا جاتا ہے۔

سینئر اداکار نے بتایا کہ میں نے اپنے وقت میں کسی کو ڈھونڈا لیکن میری ان سے شادی ہو نہیں سکی، بعدازاں زندگی میں کیرئیر پر توجہ مرکوز کر دی۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عمر نکلنے کے ڈر سے شادی نہیں کرنی چاہیے بلکہ شادی اس وقت اور اس شخص سے کرنی چاہیے جس سے مل کے لگے کہ اس کے بغیر زندگی ادھوری ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *