لِپ فلرز سرجری، عرفی جاوید کی نئی چونکا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی


لِپ فلرز  سرجری، عرفی جاوید کی نئی چونکا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

انسٹاگرام پر عرفی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ماضی میں لگائے گئے لپ فلرز کو ختم کروانے کے لیے انجیکشنز لگوارہی ہیں—فوٹو: اسکرین گریب

سوشل میڈیا پر مقبول بھارتی انفلوئنسر عرفی جاوید کی نئی چونکا دینے والی ویڈیو نے سوشل صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

انسٹاگرام پر عرفی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ماضی میں لگائے گئے لپ فلرز کو ختم کروانے کے لیے انجیکشنز لگوارہی ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں عرفی نے لکھا ‘نہیں یہ کوئی فلٹر نہیں ہے، میں نے اپنے فلرز کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ غلط جگہ پر تھے’۔

عرفی جاوید نے مزید لکھا ‘میں انہیں دوبارہ کرواؤں گی لیکن قدرتی طور پر اور میں لپ فلرز کے خلاف نہیں ہوں، نہ میں انہیں برا کہہ رہی ہوں، بات صرف یہ ہے کہ صحیح ڈاکٹر سے کروایا جائے’۔

انہوں نے کہا ‘تحلیل کرنے کا یہ عمل انتہائی تکلیف دہ تھا، لپ فلرز جیسے کام کے لیے ضروری ہے کہ اچھے اور قابلِ اعتبار ڈاکٹر کے پاس جایا جائے’۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین عرفی کی تعریف اس لیے کررہے ہیں کیونکہ انہوں نے حقیقی ویڈیو شیئر کی اور اصلیت بتائی۔

ویڈیو کے اختتام پر عرفی جاوید کا منہ بھی سوجھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *