لندن میں چاہت فتح علی خان کے سر پر انڈے مارے جانے کی ویڈیو وائرل


لندن میں چاہت فتح علی خان کے سر پر انڈے مارے جانے کی ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو میں دو افراد کو چاہت فتح علی خان کے سر پر انڈے مار کر بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے/ فوٹو اسکرین گریب

لندن: سوشل میڈیا پر مزاحیہ انداز  میں گلوکاری سے شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان کے سر  پر انڈے مارنے کی ویڈیو  وائرل ہوگئی۔

چاہت فتح علی خان کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ لندن میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  بھی وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں گلوکار کے سر  پر انڈے پڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چاہت فتح علی خان ایک دکان کے باہر موجود ہیں جہاں وہ اپنے مداحوں سے مل رہے ہیں۔

گلوکار اپنے منفرد انداز میں مداحوں کو سلام کر رہے تھے کہ اچانک کالے رنگ کے لباس پہنے 2 نامعلوم افراد آئے اور ان کے سر پر انڈے مار کر فرار ہوگئے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے انڈے مارنے والے افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *