بھارت: لفٹ میں غبارے پھٹنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ممبئی میں پیش آیا جہاں لفٹ میں غبارے پھٹنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لفٹ میں خاتون کے ساتھ 2 افراد داخل ہوئے جس میں سے ایک شخص کے ہاتھ میں بہت سے غبارے موجود تھے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی یہ شخص غبارے کے ساتھ لفٹ میں داخل ہوا تو زور دار دھماکا ہوگیا۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ غبارے پھٹنے کے دوران آگ نکلی جس پر لفٹ میں موجود خاتون نے لفٹ سے باہر نکلنے کی کوشش کی۔
پولیس نے بتایا کہ غبارے پھٹنے سے ایک خاتون اور ایک شخص زخمی ہوا ہے جب کہ غبارے بیچنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق غباروں میں موجود گیس سے متعلق بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔


























Leave a Reply