لبنان میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں حماس کے اہم رہنما شہید


لبنان میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں حماس کے اہم رہنما شہید
اسرائیلی حملے میں فتح شریف سمیت ان کےکچھ اہل خانہ بھی شہید ہوئے: حماس/ فوٹو انٹرنیٹ

بیروت: لبنان میں ہونے والے اسرائیلی فوج کے حملے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے اہم رہنما فتح شریف ابوالامین شہید ہوگئے۔ 

حماس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی حملے میں فتح شریف سمیت ان کےکچھ اہل خانہ بھی شہید ہوئے۔

لبنان میں رات گئے ہونے والے اسرائیلی حملوں میں فلسطین کی ایک اور مزاحمتی تنظیم پاپولر فرنٹ کے بھی 3 اہم رہنما بھی مارے گئے۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے لبنان کے مختلف شہروں پر فضائی بمباری مسلسل جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والوں حملوں  میں مزید 105 لبنانی جاں بحق ہوئے ہیں۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *