لاہور والے اپنے شہر سے نکل کر پشاور اور کراچی دیکھیں، فرق پتہ چل جائےگا: سعد رفیق


لاہور والے اپنے شہر سے نکل کر پشاور اور کراچی دیکھیں، فرق پتہ چل جائےگا: سعد رفیق

فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لاہور والے اپنے شہر سے نکل کر پشاور اور کراچی دیکھ کر آئیں، فرق پتا چل جائےگا۔

سعد رفیق نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد کوئی صوبہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ اختیار اور وسائل نہیں ملے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی مسلسل تیسری حکومت چل رہی ہے، اگر خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگائے ہوتے تو اتنی تباہی نہ ہوتی۔

سعد رفیق نے کہا کہ 350 ڈیمز میں سے کوئی ساڑھے 3 ڈیمز کے نام بھی بتادے تو مان جاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنے دورحکومت میں کالاباغ ڈیم بنانے کی کوشش کی تو انہیں  سیاست کی نذر کیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *