لاہور میں 18سال بعد گرم ترین دن، پارہ کتنا رہا؟


لاہور میں 18سال بعد گرم ترین دن، پارہ کتنا رہا؟

2007 میں لاہور ائیرپورٹ پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تھا: محکمہ موسمیات__فوٹو: فائل

لاہور میں عید کے تیسرے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق 2007 میں لاہور ائیرپورٹ پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تھا جب کہ اب 18 سال بعد لاہور میں عید کے تیسرے روز 9 جون کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس طرح یہ دن گرم ترین رہا۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔

اسلام آباد اور پشاور میں 44، لاہور میں 45، کوئٹہ میں 36 اور کراچی میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ روز ڈی جی خان اور جیکب آباد میں سب سے زیادہ 49 ڈگری، سرگودھا اور سبی میں 48 جب کہ گوجرانوالہ، جہلم، قصور اور منڈی بہاءالدین میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *