لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہریز نے بھی بسنت منائی۔
شاہریز نے جمعہ کے روز اپنے بچوں کے ساتھ اندرون شہر بسنت منائی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے شاہریز نے اپنے ایک دوست کےگھر پتنگ اڑائی۔
شاہریز کا کہنا ہےکہ بچپن میں پتنگ بازی کرتا تھا، اپنے بچوں کو بسنت دکھانے اندرون شہرگیا تھا۔
خیال رہےکہ سوشل میڈیا پر تصاویر سامنے آئی تھیں جن میں علیمہ خان کے بیٹے شاہریز کو فیملی کے ہمراہ بسنت مناتے دیکھا گیا تھا۔ تصویر میں شاہریز پتنگ اڑاتے بھی نظر آرہے تھے۔


























Leave a Reply