لاہور میں پتنگ بازی کو سخت حفاظتی کے ساتھ مشروط اجازت دیدی گئی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے بسنت 2026 کے انعقاد کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق لاہور میں پتنگ بازی صرف 6، 7 اور 8 فروری کو ہوگی، پتنگ بازی کے سامان کی فروخت کے لیے یکم تا 8 فروری 2026 کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے پولیس اور ضلعی افسروں کو ممنوعہ ڈور کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چرخیاں بنانے اور بیچنے پر پابندی ہوگی۔ ڈور صرف پنے کی شکل میں ہوگی۔ نائیلون،پلاسٹک اور دھاتی تار کے استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو ممنوعہ ڈور کے استعمال سے روکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون کی پابندی کرنے والوں کو مکمل تحفظ دیا جائے گا جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


























Leave a Reply