لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے 150 رنز کا ہدف


پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے 150 رنز کا ہدف

فوٹو: پی ایس ایل

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10کے 29 ویں میچ میں لاہور قلندرز  نے پشاور زلمی کو  جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی میں کھیلاجارہا میچ آندھی اور بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور میچ کو 13 اوور تک محدود کردیا گیا۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 13 اوورز میں 8 وکٹ پر 149 رنز اسکور کیے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 60، محمد نعیم نے 22، آصف علی نے 18 اور کوشال پریرا نے17 رنز  بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے احمد دانیال، علی رضا اور ڈینیئل سیمز  نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان یہ  ” ڈو آر ڈائی ” مقابلہ ہے، جو ٹیم جیتے گی وہ پلے آف مرحلے میں جائےگی  اور ہارنے والی ٹیم کےلیے ایونٹ ختم  ہوجائے گا۔

تین ٹیمیں کراچی کنگز ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے ہی آف مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *