لاہور میں بسنت فیسٹیول کی خوشیاں واپس لوٹنے پر لوگوں کے کئی قسم کے کاروبار بھی چمک اُٹھے۔
راتوں کی پتنگ بازی کیلئے شہری سرچ لائٹس کی خریداری بھی کر رہے ہیں جس کیلئے مارکیٹ میں چھوٹی، بڑی اور مختلف ڈیزائنز والی سرچ لائٹس دستیاب ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہےکہ 2 ہزار سے 30 ہزار روپے تک کی لائٹس موجود ہیں، ان لائٹس کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہےکہ وہ اس بار بسنت کو نئے، مختلف اور محفوظ انداز میں منانے کی تیاری کر رہے ہیں، تاکہ آئندہ بسنت فیسٹیول پر کبھی پابندی نہ لگے۔


























Leave a Reply