لاہوریوں کی اکثریت نے پنجاب حکومت کے بسنت فیسٹیول منانے کے فیصلےکو درست قرار دے دیا۔
پلس کنسلٹنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے سروے کے نتائج کے مطابق لاہوریوں کی اکثریت نے بسنت کے موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے کیےگئے حفاظتی انتظامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
پلس کنسلٹنٹس کے سروےکے مطابق 53 فیصد شہریوں نے پنجاب حکومت کے بسنت فیسٹیول منانے کے فیصلےکو درست قرار دیا، 20 فیصد نے درمیانی رائے دی جب کہ 28 فیصد نے اسے غلط فیصلہ قرار دیا۔
سروے نتائج کے مطابق مردوں میں 54 فیصد جب کہ خواتین میں 50 فیصد نے حکومتی فیصلے کی حمایت کی۔
سروے کے مطابق 62 فیصد افراد نے حفاظتی اقدامات پر مکمل اطمینان ظاہر کیا، 25 فیصد کی درمیانی رائے رہی جب کہ 18 فیصد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
مردوں میں 62 فیصد اور خواتین میں 63 فیصد افراد نے حفاظتی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ۔
سروے میں 15 سے 55 سال کی عمرکے مرد و خواتین شامل تھے۔

























Leave a Reply