لاپتا افراد کی لسٹ میں شامل افراد دہشتگردی میں ملوث، شواہد سامنے آگئے


لاپتا افراد کی لسٹ میں شامل افراد دہشتگردی میں ملوث، شواہد سامنے آگئے

فتنہ الہندوستان نے دہشتگرد صہیب لانگو عرف عامربخش کی ہلاکت اور وابستگی کوتسلیم کیا جو لاپتا افراد کی فہرست میں تھا: سکیورٹی ذرائع/ اسکرین گریب

لاپتا افراد کی آڑ  میں دہشتگردی کے شواہد منظر عام پر آگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 21 جولائی کو قلات آپریشن میں ہلاک دہشتگرد صہیب لانگو لاپتا افرادکی لسٹ میں تھا، فتنہ الہندوستان نے دہشتگرد صہیب لانگو عرف عامربخش کی ہلاکت اور وابستگی کوتسلیم کیا۔ 

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ فتنہ الہندوستان سے منسلک میڈیا پلیٹ فارم نے دہشتگرد صہیب کو لاپتا قراردیا تھا، اس سے قبل بھی فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشتگرد لاپتا افرادکی لسٹ میں شامل تھے۔ 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مارچ 2024 کوگوادرحملے میں ہلاک دہشتگردکریم جان بھی لاپتا افرادکی فہرست میں تھا، اس کے علاوہ نیول بیس حملےمیں مارا گیا دہشتگردعبدالودود بھی لاپتا افرادکی لسٹ میں شامل تھا۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *