
کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے قیمتوں کے گٹھ جوڑ پر ایڈوائزری کونسل سمیت 6 کھاد کمپنیوں پر کروڑوں روپےکا جرمانہ عائد کردیا۔
کمپیٹیشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کھاد کمپنیوں کی پیداواری لاگت مختلف ہے تو پھر قیمت یکساں کیسے ہے؟
اعلامیے کے مطابق کھاد قیمتوں کے گٹھ جوڑ میں ایڈوئزری کونسل اور 6 کھاد کمپنیاں ملوث پائی گئیں، گٹھ جوڑ پرکھاد کمپنیوں پر 37 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
کمپیٹیشن کمیشن کے مطابق کھادکمپنیوں نے آگاہی مہم کی آڑ میں قیمتیں طےکیں، پالیسی کے تحت فرٹیلائزر سیکٹر کی قیمتیں ڈی ریگولیٹڈ ہیں، قیمتوں کا اعلان ایڈوائزری نہیں بلکہ کاروباری فیصلہ تھا۔
کمپیٹیشن کمیشن کے مطابق 6کمپنیوں پر پانچ کروڑ فی کمپنی اور تنظمیم پر 7 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ کھاد کی یکساں قیمتوں کا تعین کسانوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا،کاروباری و تجارتی تنظیمیں قیمتوں کا تعین نہیں کر سکتیں۔
Leave a Reply