
راولپنڈی: اڈیالا جیل میں قیدی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 4 مجرموں کو سزا سنادی گئی۔
4 مجرموں کو 2،2 بار سزائے موت اورجرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
مقدمے کا فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے سنایا۔
عدالت نے مجرموں کو 20 لاکھ روپے ہرجانے اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔
مجرموں نے جنوری2024 میں جیل میں حوالاتی کو زیادتی کے بعدقتل کیا تھا۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کی مدعیت میں تھانہ صدر بیرونی نے مقدمہ درج کیا تھا۔
ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن نے اڈیالا جیل واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل، نائٹ افسر، نائٹ پیٹرولنگ افسر اور وارڈ انچارج کو معطل کردیا تھا۔
Leave a Reply