قومی ائیرلائن کے شیئر کی قیمت اور ٹریڈنگ میں غیر معمولی اضافہ، اسٹاک ایکسچینج نے نوٹس دے دیا


قومی ائیرلائن کے شیئر کی قیمت اور ٹریڈنگ میں غیر معمولی اضافہ، اسٹاک ایکسچینج نے نوٹس دے دیا

فوٹو: فائل

کراچی: قومی ائیرلائن کے شیئر کی قیمت اور ٹریڈنگ والیوم میں غیر معمولی اضافے پر  پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نوٹس لےلیا۔

ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ  قیمت پر اثر انداز ہونے والی کسی ڈیولپمنٹ کا ہمیں نہیں پتا۔

ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائنز کے جواب میں کہا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر شیئرز کی خریدوفروخت کیوں ہورہی ہے، یہ بھی نہیں معلوم۔

ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کے حصص کی قیمت 2 ماہ میں 100 فیصد بڑھ چکی ہے، 2 ماہ میں قومی ائیرلائن کا اسٹاک مارکیٹ میں 23 روپے والا شیئر 44 روپے کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ 23 دسمبر کو حکومت نے قومی ائیرلائن کی نیلامی کا اعلان کر رکھا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *