قومی ائیرلائن انتظامیہ کا ائیرکرافٹ انجینئرز پر نجکاری کیخلاف ہونیکا الزام، انجینئرز کا بھی ردعمل آگیا


قومی ائیرلائن انتظامیہ کا ائیرکرافٹ انجینئرز پر نجکاری کیخلاف ہونیکا الزام، انجینئرز کا بھی ردعمل آگیا

قومی ائیرلائن اور ائیر کرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع کے باعث اب تک درجنوں پروازیں منسوخ اور 100 سے زائد تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں__فوٹو: فائل

قومی ائیرلائن انتظامیہ اور ائیرکرافٹ انجینئرز کا تنازع تاحال برقرار  ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تنازع کے سبب فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر  ہے، چھ روز کے دوران قومی ائیر لائن کی درجنوں پروازیں منسوخ اور 125 سے زائد تاخیر کا شکار ہوئیں جس سے مسافر شدید پریشان  ہیں۔

قومی ائیرلائن انتظامیہ کا الزام ہے کہ ائیر کرافٹ انجینئرز  ائیرلائن کی نجکاری کے خلاف ہیں۔

دوسری جانب سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز کا مؤقف ہے کہ وہ نجکاری کے خلاف نہیں بلکہ حامی ہیں، مذاکرات کے لیے ائیر لائن انتظامیہ نے اب تک رابطہ ہی نہیں کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  ائیر کرافٹ انجینئرز اور قومی ائیر لائن کے تنازع پر سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرزکے صدر اور سیکرٹری جنرل کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *