Skip to content
  • Wednesday, 4 March 2026
  • 7:13 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • قطر کے اپنی سلامتی و خودمختاری کیلئے اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں، عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ

حالیہ پوسٹس

  • آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک، 226 چیک پوسٹس تباہ
  • ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے مرض کی تیزی سے پھیلاؤ کی اہم وجہ دریافت
  • وہ عجیب عادت جو آپ کی ذہانت کی نشانی ہوتی ہے
  • بنگلادیش سے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم اور صائم ایوب ڈراپ
  • بھارتی ٹیم کا انوکھا فیصلہ، چاند گرہن کے سبب پریکٹس منسوخ کردی
تازہ ترین

قطر کے اپنی سلامتی و خودمختاری کیلئے اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں، عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ

DAILY MITHAN Sep 16, 2025 0


قطر کے اپنی سلامتی و خودمختاری کیلئے اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں، عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ

اسرائیلی حملے کو جواز دینے کی ہر کوشش کی سختی سے مخالفت کی گئی، اسرائیلی جارحیت کو درست ثابت کرنے کی کسی بھی کوشش کو مکمل مسترد کردیا گیا، اعلامیہ— فوٹو:رائٹر

قطر سے اظہار یکجہتی کیلئے عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

قطرکے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت کئی ممالک کے سربراہان شریک ہوئے۔

اعلامیے میں قطر پر اسرائیلی جارحیت کو بزدلانہ، غیرقانونی اور امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔

اعلامے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے قطر کے رہائشی علاقے پر بزدلانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اس حملے میں  وہ عمارتیں بھی شامل تھیں جو قطر نے مختلف ثالثی وفود کی میزبانی کے لیے مخصوص کی تھیں، یہ حملہ اقوام متحدہ کے رکن ایک عرب و اسلامی ملک کے خلاف کھلی جارحیت ہے اور خطے و دنیا کے امن کے لیے خطرناک اضافہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق قطر کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ یہ حملہ دراصل تمام عرب و اسلامی ممالک کے خلاف جارحیت ہے، ہم قطر کے ان تمام اقدامات کی مکمل حمایت کریں گے جو وہ اپنی سلامتی، خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے کرے گا، یہ جارحیت نہ صرف قطر کی خودمختاری پر حملہ ہے بلکہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی ثالثی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ثالثی کرنے والے ممالک بالخصوص قطر، مصر اور امریکا کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور قطر کے مثبت کردار کو تسلیم کرتے ہیں جو خطے اور دنیا میں امن و استحکام قائم کرنے اور تعلیم و انسانیت کی مدد کے منصوبوں میں اہم ہے۔

عرب اسلامی ممالک نے کہا ہے کہ  کسی بھی بہانے سے اسرائیلی جارحیت کو جائز قرار دینے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور زور دیتے ہیں کہ یہ کھلا خلافِ قانون عمل ہے جو فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل کی کوششوں کو سبوتاژ کرتا ہے، اسرائیل کی جانب سے قطر یا کسی بھی عرب و اسلامی ملک کو دوبارہ نشانہ بنانے کی دھمکیوں کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دھمکیوں کی مذمت کرے اور انہیں روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

 اعلامیے کے مطابق فلسطینی عوام کو 1967 کی مقبوضہ سرزمین سے زبردستی بے دخل کرنے کی کسی بھی اسرائیلی کوشش کو سختی سے مسترد کرتے ہیں،  اسے انسانیت کے خلاف جرم اور نسلی تطہیر کی پالیسی قرار دیتے ہیں، اسرائیلی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہیں جنہوں نے فلسطینی عوام کے لیے انسانی المیہ پیدا کیا ہے جہاں بھوک اور دوائیوں کی کمی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، یہ جنگی جرائم ہیں جنہیں روکنے کے لیے فوری عالمی کارروائی ضروری ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے کسی حصے کو ضم کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں اور اسے فلسطینی عوام کے قانونی و تاریخی حقوق پر کھلا حملہ قرار دیتے ہیں، عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کی مسلسل جارحیت روکے اور خطے کے ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام یقینی بنائے۔

عرب اور اسلامی ممالک نے تمام ممالک سے اپیل کی کہ اسرائیل کو اس کے جرائم کی سزا دینے کے لیے قانونی اور عملی اقدامات کریں، اس پر پابندیاں لگائیں، اسلحہ کی فراہمی بند اور اس کے خلاف قانونی مقدمات چلائے جائیں۔

اعلامیے میں سلامتی کونسل کے رکن عرب اور اسلامی ممالک کے نمائندوں کے اہم کردار کو سراہا گیا جن میں الجزائر، صومالیہ اور پاکستان سرفہرست ہیں، ان ممالک کے نمائندوں نے فلسطینی کاز کے دفاع، غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے، جنگ بندی کو یقینی بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک، 226 چیک پوسٹس تباہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے مرض کی تیزی سے پھیلاؤ کی اہم وجہ دریافت
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
وہ عجیب عادت جو آپ کی ذہانت کی نشانی ہوتی ہے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش سے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم اور صائم ایوب ڈراپ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی ٹیم کا انوکھا فیصلہ، چاند گرہن کے سبب پریکٹس منسوخ کردی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
مارچ میں درجہ حرارت بڑھنے سے غیر معمولی گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سعودیہ کا ہنگامی ضرورت کے پیش نظر پاکستان سے بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عزم
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ان کے ہر جانشین کو نشانہ بنائیں گے: اسرائیلی وزیردفاع
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
اماراتی صدر و ولی عہد دبئی مال پہنچ گئے، عوام دیکھ کر حیران رہ گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
یہ انوکھے کھلونے آپ کے بہترین اے آئی ساتھی ثابت ہوں گے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
دہشت کی علامت سمجھے جانیوالے مزید 3 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بزدلانہ حملوں کے بعد ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتے ہیں: سعودی عرب
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
امریکا نے پاکستان میں اپنےغیر ہنگامی سفارتی عملے کو واپس بلالیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
فرانسیسی صدر کی رافیل طیاروں سے متعلق وائرل ویڈیو جعلی ہے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ساس سے کھانا پکانے پر جھگڑا ، سوفٹ ویئر انجینئر بہو نے خودکشی کرلی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سری لنکا کے ساحل کے قریب ایرانی بحری جہاز ڈوبنے لگا، عملے کو بچانے کی کوششیں جاری
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں سڑکوں کی بندش، شہری کونسے راستے استعمال کرسکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
اے آئی براؤزرز سے مقابلے کیلئے گوگل کروم میں اہم تبدیلی کر دی گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ایران پر حملے سے عین قبل مودی کے دورہ اسرائیل پر سنگین سوالات اٹھ گئے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سابق بھارتی کپتان دھونی پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد
DAILY MITHAN Mar 4, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
خطے میں کشیدگی سے فضائی نظام مفلوج، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کیلئے آج بھی 166 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
وزیراعظم کا اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026