
بیجنگ: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے چینی مہارت سے استفادہ کرکے مؤثر احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکیں گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے چین کی تیانجن یونیورسٹی میں نیشنل ارتھ کوئیک سیمولیشن سینٹر کا دورہ کیا اور چین کی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تعریف کی۔
وزیراعظم کو قدرتی آفات سے بچنے کےلیے احتیاطی تدابیر سے متعلق جدید ٹیکنالوجی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چین اورپاکستان کے تعاون سے اس ضمن میں کئی منصوبے موجود ہیں اورمتعدد پر کام جاری ہے۔
شہباز شریف کو بتایا گیا کہ ان منصوبوں میں چائنا پاکستان جوائنٹ لیب فار ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی میڈیسن، بین الاقوامی میڈیکل کو آپریشن سینٹر، چین پاکستان فرینڈشپ اسپتال اوردیگرمنصوبے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ وزیراعظم کو نیشنل ارتھ کوئیک سیمولیشن سینٹر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریسکیو ٹیکنالوجیز اور نئی تیار کردہ میڈیکل ریسکیو گاڑیوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا چین کی جدید ٹیکنالوجی اورطریقے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے میں سودمند ثابت ہوں گے، چینی مہارت سے استفادہ کرکے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مؤثر احتیاطی تدابیرکی جاسکیں گی۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بین الاقوامی میڈیکل سینٹر اور چین پاکستان جوائنٹ لیب جیسےمنصوبوں کوفعال بنایا جائے، جوائنٹ لیب سےمتعلق چین اور پاکستان کی مابین شراکت داری کو مزید توسیع دی جائے۔
وزیراعظم کی پنجاب میں سیلاب متاثرین سے متعلق ہدایات
دوسری جانب وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کوپنجاب حکومت کے ساتھ مکمل رابطوں کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امدادی سامان کے قافلے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سپرد کیے جائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کےلیےقومی سطح پربھرپورکوششیں جاری ہیں، پنجاب کے مختلف شہروں میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی قافلے روانہ کیے جاچکے ہیں۔
Leave a Reply